• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب انسپکٹر کے بیٹے نےرینٹ کی گاڑی فروخت کرکے شہری سے رقم ہتھیا لی، آئی جی کا مقدمہ درج کرنیکا حکم

اسلا م آباد(خصوصی نامہ نگار ) وفاقی پولیس میں تعینات سب انسپکٹر کے بیٹے نے شہری کو رینٹ کی گاڑی فروخت کرکے لاکھوں روپوں سے محروم کر دیا۔ بااثر باپ نے بیٹے کیخلاف سات ماہ قبل تھانہ شمس کالونی میں دی گئی درخواست پر مقدمہ درج نہ ہونے دیا جس پر شہری منصور احمد داد رسی کیلئے پیر کو آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری پہنچ گیا،سائل کی بات سننے کے بعد آئی جی نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ ٹریفک پولیس سب انسپکٹر عبدالرحیم کے بیٹے مہتاب نے منصور احمد کو گاڑی ساڑھےآٹھ لاکھ روپے میں فروخت کی ، ساڑھے تین لاکھ روپے ایڈوانس لے لیا اور دس روز بعد ہی گاڑی واپس لے گیا کہ کل رقم واپس کر دونگا لیکن ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود رقم واپس نہ کی۔ مقدمہ کے اندراج کیلئے تھانہ شمس کالونی میں درخواس دی گئی مگر مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ آئی جی نے سب انسپکٹر عبدالرحیم اس کے بیٹے مہتاب اور کار ڈیلر محبوب الہی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سے سب انسپکٹر نے موقف میں کہا جب اس کا بیٹا کمائے گا تو پیسے واپس کر دینگے۔
اسلام آباد سے مزید