• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک اکائونٹس کمیٹی کااجلاس،فیصلوں پرعملدرآمد نہ ہونےپراظہار برہمی

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سپیشل ڈیپارٹمنٹ اکاؤ نٹس کمیٹی کے فیصلوں پر عملدردرآمد نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے محکمے کو انکوائری کر کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دیاہے۔کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ساجد احمد خان بھٹی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں ہواجس میں محکمہ ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے آڈٹ پیروں کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور چیئرمین ساجد احمد خان بھٹی نےتمام متعلقہ افسران کو پوری طرح تیاری کر کے آج گیارہ بجے کمیٹی میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔