• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلح ڈاکو تحصیلدار کے گھر سے لاکھوں کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

ملتان (سٹاف رپورٹر )دو مسلح ڈاکو دن دیہارے تحصیلدار سٹی کے گھر میں گھس کر لاکھوں کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے A بلاک کے رہائشی تحصیلدار سٹی رانا ریاض احمد کے گھر دو مسلح ڈاکو گھرمیں گھس کر اسلحہ کے زور پر زیورات 6 تو لے اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ملتان سے مزید