• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورکرز یونین نے ٹائون تھری کے معاملے پر جوڈیشل انکوائری کی مخالفت کردی

پشاور ( جنگ نیوز) یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین (رجسٹرڈ) کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور نے ٹاؤن تھری کے معاملے پر جوڈیشل انکوائری کی مخالفت کردی ایک تنظیم کی جانب سے جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ حقائق کے برعکس ہے یہ ایک سازش کے تحت بے گناہ ملازمین کو ملوث کرنے کی ناکام کوشش ہے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن (رجسٹرڈ) کے صدر اور یونائیٹڈ میونسپل ورکرز یونین (رجسٹرڈ) کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور کے چیئرمین ملک محمد نوید اعوان، حنیف خان، یونائیٹڈ یونین کے چیئرمین بلال احمد، شکیل ہاشم خیل، اسماعیل خان، انورگل، حبیب الرحمن، مختیار خان، آفتاب الٰہی، سمیع اﷲ خان، ثاقب خلیل نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حیات آباد میں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کی 60 کنال زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنا سرکاری ملازمین کے بس کی بات نہیں ہے۔ ٹی ایم او ٹاؤن تھری میاں انیس الرحمن اور چیف بلڈنگ انسپکٹر فیض محمد انتہائی ایمانداراور شریف النفس اور محنتی ملازمین کی فہرست میں شامل ہیں۔ سارا نزلہ غریب ملازمین پر ڈال دیا گیا ہے۔ قبضہ کرنے والے بڑے مگرمچھوں کے خلاف کوئی قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی انہوں نے مطالبہ کیا کہ غریب اور شریف النفس ملازمین کو اس کیس سے باعزت مستشنٰی قراردیا جائے۔۔
پشاور سے مزید