• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کیخلاف ہتک عزت کے مقدمات،فرد جرم عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر سعید غنی کی اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات میں فرد جرم عائد کردی گئی، تفصیلات کے مطابق عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ پر فرد جرم عائد کرد ی ۔ملزم حلیم عادل شیخ کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا جس پر عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو 12فروری کو طلب کرلیا، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سعید غنی کی جانب سے ہتک عزت کے مختلف مقدمات درج کئے گئے تھے۔ درخواست گزار سعید غنی کا موقف تھا کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بے بنیاد الزامات لگائے گئے، ملزم نے ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔