• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر میں واقع نجی اسکول میں 4 سالہ بچے سے زیادتی، 2 ملزمان گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر تھانے کی حدود میں واقع ایک نجی اسکول میں 4 سالہ بچے سے جنسی زیادتی کاواقعہ ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اسکول میں کام کرنے والے2ملزمان کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے متا ثرہ بچے کے والد نویدکی مدعیت میں زیر دفعہ 511/377کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ،بچے کے والد نوید کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں جب میں نے اسکول انتظامیہ سے شکایت کی تو انتظامیہ نے میرے ساتھ بالکل تعاون نہیں کیا، جس کے بعدمددگار 15پر کال کی جس پر پولیس نے اسکول پہنچ کر دو نوں ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کو تفتیشی پو لیس کے حوالے کردیا گیا، پولیس نے ملزمان کا عدالت سے 2دن کا ریمانڈ لے لیا ،اس حوالے سے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کا کہنا ہے کہ اسکول میں بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعہ پر آج (بدھ)ڈائریکٹوریٹ پرائیوٹ انسٹیٹیوشن کی ٹیم ملینئم روٹ اسکول کا دورہ کر کے اسکول انتظامیہ اور والدین سے ملاقات کرےگی ، انسپکشن ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی ہو گی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید