• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر ی ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر، متعدد افراد نقدی اور قیمتی سامان سے محروم

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری میں نقدی سمیت دیگر سامان سے محروم ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق تھانہ بی زیڈکے علاقے رشیدآبادچوک محمد طیب کے کریانہ سٹورمیں دومسلح ڈاکو نے داخل ہوکراسلحہ کی نوک پرنقدی35ہزار ودیگر سامان مالیت15ہزار چھین کرفرارہوگئے،تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے رحمان پورہ ساجد عباس سے پانچ مسلح ڈاکووں نے روک کربولان کیری LEA/6158 سمیت نقدی 10ہزار وموبائل چھین کرلے گئے،اسی تھانہ کی حدودگلبرگ کالونی معصوم شاہ روڑ عمرفرازسے دوڈاکوموٹرسائیکل سمیت موبائل لے گئے ،بستی محمد پورہ ایس بلاک محمد وقاص سے نامعلوم ڈاکو نقدی 30ہزار وآدھ تولہ طلائی انگوٹھی چھین کرلے گیا،تھانہ گلگشت کے علاقے گلی نمبر10بینکرسٹریٹ رضوان سے دوڈاکو نقدی6ہزار وموبائل لوٹ کرلے گئے،تھانہ جلیل آبادکے علاقے گراسمنڈی حسنین احمدسے دوڈاکو نقدی ساڑے سات ہزار وموبائل چھین کرفرارہوگئے،تھانہ پاک گیٹ کے علاقے لوہامارکیٹ خواجہ عثمان سےدوڈاکو نقدی15ہزار ودوموبائل فونز چھین لیئے،تھانہ صدرشجاعبادکے علاقے بستی کراکری محمد فیصل سے دوڈاکو نقدی 12ہزار وموبائل لے گئے،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے بلال کاموبائل مالیت25ہزار،گلگشت کے علاقے عرفان کاموبائل مالیت30ہزار،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے اسلم کالوڈررکشہ مالیت1لاکھ 35ہزارجبکہ تھانہ جلیل آباد کے علاقے نورالحسن کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے ۔
ملتان سے مزید