• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاالحق کی سربراہی میں وفد کی قائمقام افغان قونصل جنرل سے ملاقات

پشاور(جنگ نیوز)پشاور میں افغان حکومت کے نئے تعینات ہونے والے قائم مقام قونصل جنرل کے درمیان پاک افغان باہمی تجارت اور ٹرانزٹ ٹریڈ میں درپیش مسائل کے دیرپاحل اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے باہمی مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق رائے ہوا ہے ۔یہ اتفاق رائے پاک افغان جائنٹ چیمبرکے نائب صدرضیاء الحق سرحدیکی سربراہی میںوفدنے قائم مقام قونصل جنرل حافظ محب اللہ سے ملاقات کی۔ وفد نے افغان قائم مقام قونصل جنرل حافظ محب اللہ کو بزنس کمیونٹی، تاجروں، صنعت کاروں، ایکسپورٹرز کے مسائل سے تفصیلات سے آگاہ کیا اور ان مسائل کے حل کے لئے مختلف تجاویز دیں جس پر افغان قونصل جنرل ،کمرشل اتاشی اور دیگر شرکاء نے مکمل اتفاق کیا ۔
پشاور سے مزید