• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی افتتاحی تقریب آج ہوگی

پاک-بینیلکس اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی افتتاحی تقریب آج یورپین پریس کلب برسلز میں منعقد ہورہی ہے، تقریب کا افتتاح بیلجیئم میں مقیم معروف کاروباری شخصیت شیخ طاہر کریں گے۔

یہ تنظیم بینیلکس ممالک میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں نے قائم کی ہے۔ جس کا مقصد یورپین سرزمین پر اپنی موجودگی کے ذریعے یورپ اور پاکستان کی باہمی تجارت علمی و ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف کاروباری افراد جاوید کوثر رانا، رؤف شیخ، سردار صدیق خان، حلال سرٹیفکیشن یورپ کے سابق سربراہ اقبال قریشی لیوون سے پرویز بیگ، اینٹورپن سے معروف کاروباری اور بیلجئین سینیٹ کے سابق امیدوار عرفان صابر، فلاندرن سوشلسٹ پارٹی کے امیدوار فخر عباس، حاجی آصف جمیل، معروف ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ، کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید، برسلز کی سینٹرل میونسپل کمیون 1000 برسلز کے کونسلر ناصر چوہدری، گروسری کے معروف تاجر مرزا نصر، آندرلیخت کمیون سے کونسلر محمد عامر نعیم، تمباکو کے معروف تاجر جمال خان، خالد محمود، گوہر گروپ کے شکیل گوہر، اکیڈمیا سے ڈاکٹر عثمان علی، ڈاکٹر علی شیرازی، ڈاکٹر شاہد کاہلوں اور معروف خاتون سماجی کارکن اور کاروباری شخصیت روبینہ خان نے اس کوشش میں بھرپور ساتھ دینے اور یورپ اور پاکستان کے درمیان تجارتی و ثقافتی تعلقات کے لیے اس پلیٹ فارم کی تشکیل کو اہم اور وقت کی ضرورت قرار دیا۔

یورپین پریس کلب میں ہونے والی یہ تقریب مقامی وقت کے مطابق آج شام 5 بجے منعقد ہوگی۔

تقریب میں کورونا پابندیوں کے پیش نظر محدود تعداد میں افراد کو مدعو کیا گیا ہے، منتظمین نے شرکت نہ کر سکنے والے افراد سے معذرت کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید