• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکرو سافٹ کا گیمنگ کی بڑی کمپنی کوخریدنے کا اعلان

نیو یارک (اے ایف پی) مائیکرو سافٹ نے گیمنگ کی بڑی کمپنی ایکٹیوژن بلیزارڈ 69 ارب ڈالرز میں خریدنے کا اعلان کردیا۔ مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ پریشان کن لیکن انتہائی کامیاب ایکٹیوژن کے ساتھ ضم ہونے سے مائیکروسافٹ آمدنی کے لحاظ سے ٹینسنٹ اور سونی کے بعد تیسری سب سے بڑی گیمنگ کمپنی بن جائے گا۔ مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ ناڈیلا نے انٹرنیٹ کے مستقبل کیلئےورچوئل رئیلٹی ویژن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گیمنگ آج تمام پلیٹ فارمز پر تفریح ​​کا سب سے متحرک اور دلچسپ زمرہ ہے اور میٹاورس پلیٹ فارمز کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ’کینڈی کرش‘ بنانے والی ایکٹیوژن کو ملازمین کے احتجاج اور ریاستی مقدمے کا سامنا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے کام کی جگہ کو زہریلے حالات اور خواتین کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کی جگہ بنایا۔
یورپ سے سے مزید