• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی ٹیکس محتسب کا ہوائی اڈوں پر سہولت ڈیسک کا افتتاح

لندن (جنگ نیوز)پاکستان کے وفاقی ٹیکس محتسب نے ملک کے تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور کسٹمز بارڈر اسٹیشنوں پر سہولت کاری ڈیسک کا افتتاح کر دیا ہے۔ وفاقی ٹیکس محتسب کا دفتر محکمہ کسٹمز، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز پر مشتمل فیڈرل ٹیکس ملازمین کے خلاف ان کی شکایات کے ازالے کے کیلئے متاثرہ ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اس کوشش کے تسلسل میں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے وفاقی ٹیکس محتسب آفس نے بین الاقوامی مسافروں کے ازالے کے لیے اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور لاہور کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر سہولتی ڈیسک قائم کیے ہیں۔ اس سہولت کو مزید وسعت دینے کے لیے، وفاقی ٹیکس محتسب کا دفتر آنے والے مہینوں میں پورے ملک کے سرحدی کسٹمز اسٹیشنوں پر اسی طرح کے سہولت کاری ڈیسک کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور ملک کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر ان ڈیسکوں کا افتتاح اس سمت میں ایک اور قدم ہے۔
یورپ سے سے مزید