• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ اسحٰق صابر مسلم کانفرنس برطانیہ کے مرکزی کنوینرمقرر

برمنگھم (نمائندہ جنگ) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، صدر جماعت مرزا شفیق جرال ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری محرالنساء نے برطانیہ کیلئے ایک بار پھر سابق صدر آل جموں و کشمیر برطانیہ راجہ اسحٰق صابر کو برطانیہ کیلئے مرکزی کنونیر نامزد کر دیا تاکہ وہ ممبر سازی کرکے ایک نئے سرے سے برطانیہ کی تنظیم سازی کریں۔ راجہ اسحٰق صابر نے اپنی نامزدگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں قیادت کا مشکور ہوں جنہوں نے ایک بار پھر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائوں گا۔ راجہ اسحٰق صابر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کو دہرے کرفیو کا سامنا ہے۔ ہم نے عالمی سطح پر ان مظلوم کشمیریوں کیلئے آواز بلند کرنا ہو گی تاکہ انکا حق خودارادیت کو تسلیم کیا جائے۔ الحاج عبدالخالق قادری، سردار امجد عباسی، راجہ زیارب، حاجی چوہدری سلیم، حاجی راجہ بشیر، سید عاشق کاظمی، چوہدری مطلوب، اظہر گیلانی اور دیگر نے مرکزی قیادت کا راجہ اسٰحق صابر کی نامزدگی پر قیادت کا شکریہ ادا کیا۔