• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرون فنچ کا پاکستان آنے کا سگنل، ویڈ کو وکٹ کیپر منتخب کرونگا، بیان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)دورہ پاکستان کے حوالے سے آسٹریلیا سے خوشگوار خبریں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں ۔ محدود اوورز ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں محدود اوورز سیریز کے لئے میتھیو ویڈ وکٹ کیپر کے لئے پہلی چوائس ہونگے۔ اس بیان نے واضح کردیا ہے کہ فنچ نے آنے کیلئے حامی بھرلی ہے۔آسٹریلیا کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو ٹوڈ گرین برگ نے ایک بار پھر عزم ظاہر کیا ہے کہ دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلین پلیئرز تیار ہیں۔ آسٹریلیا کا دورہ پاکستان اس لئے بھی ضروری ہے کہ جب ہم یہ چاہتے ہیں کہ سخت سے سخت حالات میں غیر ملکی ٹیمیں آسٹریلیا میں کھیلیں، پھر یہ بھی ہمارا فرض ہے کہ ہم بھی جوابی کمٹمنٹ پوری کریں۔

اسپورٹس سے مزید