• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاری قومی موومنٹ کے چیئرمین ایم کیو ایم میں شامل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں چیئر مین بہاری قومی موومنٹ کی وفد کے ساتھ آمد، ڈپٹی کنوینر وسیم اختر سے ملاقات کی اور ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے فکر فلسفہ اور عوامی خدمات سے متاثر ہو کر بہاری قومی موومنٹ کوختم کر رہے ہیں۔ملاقات کے دوران وسیم اختر نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت کرنے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے دروزے سب کیلئے کھلے ہیں، آپ تمام لوگ قوم کی خد مت کیلئے اپنے تنظیمی فرائض انجام دیتے ہوئے کام کو بہتر کریں اور دیگر ساتھیوں سے رابطہ کر کے انہیں ہماری صفوں میں شامل کرنے کی کوشش کریں۔

اہم خبریں سے مزید