• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو میں ریکوری ہدف کیلئے ریفرنس نمبروں کی بنیاد پر اضافی یونٹوں کی بلنگ شروع

لاہور(سپیشل رپورٹر) لیسکو میں ریکوری کا ہدف پورا کے لئے ریفرنس نمبروں کی بنیاد پر اضافی یونٹوں کی بلنگ شروع کردی گئی،ذرائع نے بتایا کہ مختلف سب ڈویژنوں میں ریکوری ٹارگٹ دیا گیا، ہدف کو پورا کرنے کے لئے میٹر ریڈنگ سٹاف نے ان صارفین جن کے میٹر کٹ گئے تھے اور ڈائریکٹ بجلی چوری ہو رہی تھی ان سے ڈی ٹیکشن بلوں کی مد میں یونٹ چارج کرنے کے لئے ریفرنس نمبر لگائے اور بعد ازاں بجلی چوری کے اضافی بل بھیج دئیے گئے۔

لاہور سے مزید