• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درجنوں دکانوں کے غیر قانونی ریمپس کو ہٹا دیاگیا

پشاور ( وقائع نگار )اسسٹنٹ کمشنر (شاہ عالم) پشاور عمر اویس کیانی نے پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کے ڈائریکٹر عابد شفیع اور ڈپٹی ڈائریکٹر انعام اللہ شاہ اخونزادہ کے ہمراہ ورسک روڈ پرپر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری کی مدد سے درجنوں دکانوں کے غیر قانونی ریمپس کو ہٹا دیا جبکہ دکانوں سے باہر فٹ پاتھ پر لگائے گئے درجنوںغیر قانونی بل بورڈز کو بھی ہٹا دیا گیا۔ ان دکانداروں نے غیر قانونی طور پر سرکاری فٹ پاتھ کو توڑ کر دکانوں سے باہر اپنی مرضی کی تجاوزات/ تعمیرات / ریمپس قائم کر دیے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں دشواری کا سامنا تھا اور فٹ پاتھ کا حلیہ بھی خراب کر دیا گیا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار اور بل بورڈز کوہٹا دیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پشاور کے تمام علاقوں میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔اور دوبارہ تجاوزات قا ئم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی
پشاور سے مزید