• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ عمر کی ’ایج واکنگ‘ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

عائشہ عمر کی ’ایج واکنگ‘ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
عائشہ عمر کی ’ایج واکنگ‘ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کی دبئی میں ایج واکنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو میں اُنہیں دبئی اسکائی ویوز پر ’ایج واکنگ‘ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عائشہ عمر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ایج واکنگ کرنا بہت پرجوش ہے لیکن، یقینی طور پر یہ کمزور دل والے افراد کے لیے نہیں ہے‘۔

اداکارہ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسندکیا جارہا ہے، اب تک 6 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید