• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی بم دھماکوں کے مجرم کو15 برس قید کی سزا

جکارتہ(نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کی عدالت نے بالی بم دھماکوں کے مجرم کو15سال قید کی سزا سنا دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جکارتہ کی عدالت نے انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں بم دھماکوں کے مجرم کو15 سال قید کی سزا سنا دی،بالی بم دھماکوں کا مجرم ذوالقرنین دھماکوں کے بعد 2 عشروں تک مفروررہا تھا،دھماکوں کے مجرم کا تعلق انتہاپسند تنظیم سے تھا جس کے القاعدہ کے ساتھ روابط تھے،انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں 2002 میں بم دھماکوں میں 202 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
یورپ سے سے مزید