• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیرخارجہ کی یوکرینی حکام سے ملاقاتیں

کیف ( جنگ نیوز) امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن روسی جارحیت کے تناظر میں یوکرین پہنچ گئے، جہاں انہوں نے دارالحکومت کیف میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے یوکرین میں اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقات میں ہمسایہ ملک روس کی جانب سے ممکنہ فوجی خطرے کے بارے میں مشاورت کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بلنکن برلن اور جنیوا میں اعلیٰ سطحی سفارتی ملاقاتوں میں بھی شرکت کریں گے۔ روس نے حال ہی میں اپن فوج بیلاروس منتقل کی ہےجبکہ یوکرائن پر روسی حملے کے خدشات ظاہر کیے جارہے ہیں۔
یورپ سے سے مزید