• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم اچھے معاشرے کی تشکیل و تربیت کیلئے ضروری ہے، مقررین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقررین نے کہا ہے کہ تعلیم اچھے معاشرے کی تشکیل و تربیت کیلئے ضروری ہے ، ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز تعلیم میں پوشیدہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ممتازکاروباری شخصیت کمانڈر (ر) محمد ذاکر ، ہمدرد فائونڈیشن پاکستان اورہمدرد نونہال اسمبلی کی صدر سعدیہ راشد اور دیگر مقررین نے ہمدرد فائونڈیشن پاکستان کے اجلاس بعنوان ’’عالمی یوم تعلیم اور بچوں کے حکیم محمد سعید‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سعدیہ راشد نے مزید کہا کہ سال کا پہلا مہینہ جنوری ہمیں ایک ایسی شخصیت کی یاد دلاتا ہے، جس نے تا عمر دلوں اور ذہنوں میں اُمنگوں اور اُمید کی روشنی پھیلائی، وہ شخصیت شہید حکیم محمد سعید کی ہے جنہوں نے 9جنوری کو اس دنیا میں آنکھ کھولی۔ اُنہوں نے کہا کہ تعلیم ایک اچھے معاشرے کی تشکیل و تربیت کیلئے ضروری ہے، آج ترقی یافتہ اقوام کی کامیابی کا راز تعلیم میں پوشیدہ ہے۔ کمانڈر (ر) محمد ذاکر نے کہا کہ حکیم محمد سعید نے جو ادارے قائم کیے ہیں، یہ اگلی کئی صدیوں تک پاکستان کی خدمت کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر شہید حکیم محمد سعید کی یوم ولادت منانے کے لیے کیک کاٹنے کی خصو صی ر سم ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید