• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی صاحب! آپ سے سندھ میں مٹھی بھر ڈاکو کنٹرول نہیں ہورہے، سندھ ہائیکورٹ برہم

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ مشتاق مہر کی سرزنش کر تے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی صاحب! آپ سے مٹھی بھر ڈاکو کنٹرول نہیں ہو رہے، پولیس لاشیں خرید کر پریس کانفرنس کرتی ہے۔

شہید اہلکاروں کے اہلِ خانہ کو معاوضہ دینے کے معاملے پر تضاد کیوں؟، شہید ڈی ایس پی کے اہلِ خانہ کو معاوضے کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر عدالت نے آئی جی سندھ کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ اور جسٹس عدنان الکریم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو آئی جی سندھ مشتاق مہر ان کے روبرو پیش ہوئے۔

بنچ کے سربراہ جسٹس آفتاب احمد گورڑ نے مشتاق مہر کو دیکھتے ہی کہا کہ آئی جی صاحب! آپ سے سندھ میں مٹھی بھر ڈاکو کنٹرول نہیں ہو پا رہے، ڈکیتیوں اور چوریوں کی وارداتیں بڑھ رہی ہیں، صوبے میں لوگ مر رہے ہیں، پولیس والے بھی شہید ہو رہے ہیں، آپ 3 سال سے آئی جی ہیں، پولیس کے کمانڈر ہیں کچھ نہیں کر پا رہے؟۔

اہم خبریں سے مزید