• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران عوام کے تحفظ میں ناکام ، دھماکے کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے،جاوید ہاشمی

ملتان ( سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 13کے سابق چیئرمین و پی پی حلقہ 215کے امیدوار ایم پی اے محمود قریشی، سابق وائس چیئرمین شیخ عمران بہاری سے ملاقات میں کیا ،انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، اشیائے ضروریہ، یوٹیلیٹی بلز سمیت پٹرول کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے غریب قوم کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے غریب خودکشیوں اور خود سوزیوں پر مجبور ہو رہے ہیں لیکن ریاست مدینہ کے دعویداروں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ، انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گوہیں ۔
ملتان سے مزید