• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء آئین کی بالادستی اور قانونی کی حکمرانی کیلئے آگے بڑھیں، امیر مقام

پشاور (نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر انجئنیر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کا خالق ایک وکیل تھا اور پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے میں بھی وکلا ءہی صف اول کے دستہ کے طور پر کردار ادا کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ وکلا پر ایک بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لئے آگے بڑھیں۔ وہ پشاور ہائی بار میں وکلاء سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا بار کونسل کے رکن شاہد رضا ملک سمیت 66 وکلاء نے محتلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جن میں خواتین اور نوجوان وکلاء کی اکثریت تھی۔ امیر مقام نے کہا کہ آج کثیر تعداد میں مسلم لیگی وکلاء کو دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ پارٹی کا مستقبل تابناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا معاشرے میں اہم مقام رکھتے ہیں۔ انہوں نے پارٹی شامل ہونے والے وکلا کو خوش آمدید کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی کو مزید استحکام ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ نا اہل حکومت اور مسلم لیگ ن کی کارکردگی کا جائزہ لیکر لوگ جودرجوق مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں جو نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی نظریں مسلم لیگ ن پر لگی ہیں کیونکہ وہ ہی ان کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کی چوری بے نقاب ہوچکی ہے اور اس کا صادق اور امین کا ڈرامہ فلاپ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں نے ملک کے وجود کو خطرہ میں ڈالا ہے اور اسے چھٹکارا پانے قوم کے مفاد میں ہے۔ لہذا تمام لوگ باہر نکل کر اس نا اھل ححکومت سے نجاٹ دلانے کے لئے کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے میڈیا، عدلیہ اور اپوزیشن کو اپنی فسطائی کاروائیوں کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ أئی ایم ایف قے منہ پر سوارب ڈالر والوں نے مملک کو أئی ایم ایف کا غلام بنا یا ہے اور اب سٹیٹ بنک أف پاکستان کے سامنے ریاست پاکستان بے بس ہے اور وہ بیرونی أقاوں کے اشاروں پر چلے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں پارٹی کی تنظیمیں فعال بنا ئے تاکہ ائندہ الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرسکے۔ اس موقع پر مسلم لیگ لائرز فورم کے صدر طارق أفریدی، بار کونسل کے رکن شاہد رضا ملک و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
پشاور سے مزید