• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنیوالے شخص کو دھوکا، لڑکی نے دوسرے لڑکے سے شادی کرلی

ہر محبت کی کہانی کا اختتام پریوں کی کہانی جیسا نہیں ہوتا، کچھ بدقسمتی سے بہت بُرے انداز میں اختتام پذیر ہوتی ہیں، ایک ایسی ہی دل دہلا دینے والی خبر اُس وقت ملی کہ جب ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ کی ماں کی جان بچانے کے لیے اُسے اپنا گردہ عطیہ کیا لیکن چند ہفتوں کے بعد اُس لڑکی نے کسی دوسرے لڑکے سے شادی کرلی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسکو کی ریاست باجا کیلیفورنیا  سے تعلق رکھنے والے اوزیل مارٹنیز نامی شخص نے اپنی محبت کی دُکھ بھری داستان سُناتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی گرل فرینڈ کی والدہ کو ایک گردہ عطیہ کیا تھا لیکن میری گرل فرینڈ نے مجھے چھوڑ دیا اور ایک ماہ بعد کسی اور سے شادی کر لی۔

اوزیل مارٹنیز جوکہ پیشے سے ایک استاد ہیں اُنہوں نے اپنی ویڈیو، ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی تھی جہاں اُنہوں نے بتایا کہ آپریشن کے ایک ماہ بعد گرل فرینڈ نے کسی اور سے شادی کر لی تھی۔

 ٹک ٹاک پر اب تک کروڑوں صارفین اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں اُن سے ہمدردی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

اوزیل مارٹنیز نے اپنی ایک اور ویڈیو میں کہا کہ ’میں اب جذباتی طور پر ٹھیک ہوں، میں اور وہ اب دوست نہیں ہیں لیکن ہم ایک دوسرے سے نفرت نہیں کرتے۔‘

اُنہوں نے دوسرے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اپنے تعلقات میں ایسی غلطی نہ کریں۔ 

خاص رپورٹ سے مزید