• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درخواست

بیٹا: (باپ سے) ابا جان آج میں اسکول نہیں جاؤں گا۔ آپ مجھے چھٹی کی درخواست لکھ دیں۔

باپ: وہ کیوں؟

بیٹا: رات کی بارش سے سڑکوں پر بہت کیچڑ ہے۔

باپ: لیکن درخواست دینے کون جائے گا۔

بیٹا: وہ تو میں خشک خشک راستہ دیکھ کر اسکول دے آؤں گا۔

میاؤں

ایک چور کسی کے گھر میں چوری کی نیت سے داخل ہوا اور مالک مکان کے تکیئے کے نیچے سے چابیاں تلاش کرنے لگا۔ مالک کی آنکھ کھل گئی۔ کمرے میں اندھیرا تھا۔

مالک نے پوچھا: ’’کون ہے؟‘‘

چور نے منہ سے بلی کی آواز نکالی ’’میاؤں‘‘۔

مالک نے پھر پوچھا: ’’کون ہے؟‘‘

چور پھر بولا: ’’میاؤں‘‘

مالک نے تیسری بار پوچھا:’’میں پوچھتا ہوں کون ہے؟‘‘

چور تنگ آکر بولا: ’’بتایا تو ہے بلی ہوں‘‘۔