• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس نے کھیلوں کے مقابلوں میں ’’حجاب‘‘پرپابندی لگادی

پیرس(نیوز ڈیسک) فرانس کی سینیٹ نے حجاب پہن کرکھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پرپابندی کی قرارداد منظور کرلی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حجاب پرپابندی کے حق میں 160اورمخالفت میں 143 ووٹ ڈالے گئے، حجاب پرپابندی کی ترمیمی قرارداد انتہاپسند دائیں بازو کے گروپ نے دی تھی، قرارداد میں کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب پہن کرشرکت پرپابندی کے لئے ڈسپلن کی خلاف ورزی کو جواز بنایا گیا ہے۔ فرانسیسی سینیٹ اورایوان زیریں کے ارکان پرمشتمل کمیشن قرارداد کے مسودے کوحتمی شکل دے گا۔
یورپ سے سے مزید