• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہوردھماکہ قابل مذمت ہے، دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سزا دی جائے، شیخ سربلند

لندن (جنگ نیوز) سماجی شخصیت شیخ سربلند نے اسلام آباد کے بعد لاہور کے مشہور بازار انار کلی میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ لگتا ہے کہ دہشت گردوں نے ایک مرتبہ پھر پاکستان میں کارروائیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ اس دھماکے میں انسانی جانوں کا زیادہ نقصان نہیں ہوا لیکن تین قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ نیشنل آرمی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے، اب قانون نافذ کرنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملوث افراد کو گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پاک فوج اور عوام کی قربانیوں کے سبب طویل عرصہ کے بعد امن قائم ہوا ہے اسے قائم رکھنا ضروری ہے اور ہمارے پڑوسی بھی ہمارے ملک میں کسی صورت امن دیکھنا نہیں چاہتے، ان کی حرکتوں پر بھی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔

یورپ سے سے مزید