• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور( این این آ)پنجاب پولیس کا آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ ہیک کر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر آفیشل اکائونٹ DDPROfficial ہیک کر لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ہیکرز نے جمعہ کی صبح آفیشل اکائونٹ کوہیک کیا۔ ترجمان نے سوشل میڈیا صارفین اور فالورز سے گزارش کی ہے کہ آفیشل اکائونٹ کی بحالی تک پنجاب پولیس اپ ڈیٹس کو استعمال کیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق اکائونٹ کو بحال کرانے کے لئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی معاونت سے کام کیا جارہا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید