پشاور ( آن لائن ) ابوظبی میں حواثیوں کے حملے میں شہید ہونے والے وزیرستان کے شہری کو سپردخاک کر د یا گیا، گزشتہ روز ان کا جسد خاکی ابو ظہی سے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچایا گیا جہاں سے اسے آبائی علاقے منتقل کردیا گیا۔ شمالی وزیر ستان کے علاقے میر علی کے مامور خان ولد عمر خان کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ہے ، وہ ابو ظبی ائیر پورٹ پر تیل کمپنی میں ڈرائیور تھے اور دوران ڈیوٹی حواثیوں کے حملے کا نشانہ بن گئے تھے۔