• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو معاشرے میں مقام کیلئے سیرت حضرت فاطمہؓ پر عمل کرنا ہوگا، مقررین

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) خاتون جنت حضرت فاطمہؓ کے یوم ولادت کے سلسلہ میں مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام حضرت فاطمہؓ کانفرنس ہوئی جس کی صدارت ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج جن مسائل کا شکار ہیں وہ ان تعلیمات سے دوری ہے جو خاتون جنت نے دیں۔ آج کی عورت اگر معاشرے میں اپنے مقام چاہتی ہے تو اس کو حضرت فاطمہؓ کی سیرت پر عمل کرنا ہوگا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حضرت فاطمہؓ کی زندگی اور سیرت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اگر ہماری خواتین ان کی سیرت کے تمام پہلوؤں کو اپنائیں تو پرسکون معاشرہ تشکیل پاسکتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ ان کو تین طرح کی عظمت عطاء کی گئی، وہ رسول اکرمؐ کی بیٹی، حضرت علیؓ کی زوجہ اور جنت کے سردار امام حسینؓ اور امام حسنؓ کی والدہ تھیں۔کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں علامہ قمر حیدر زیدی ، شکیل اختر ،حکیم سید محمود سہارنپوری ،شیخ عبدالحی،عمران بلوچ ، اخلاق زیدی ، خانم مدیحہ، ڈاکٹر حسین احمد، رفیق مغل، علامہ سلیم حیدر، مرزا عبدالرشید، طاہر نقوی، نعیم اکرم قریشی اور رضا عباس نقوی شامل تھے۔
اسلام آباد سے مزید