• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب ہم پر ٹیکس لگاؤ، دنیا کے 100 سے زائد کروڑ پتی افراد کی انوکھی اپیل

پیرس (اے ایف پی) دنیا بھر کے 100سے زائد کروڑ پتی افراد نے انوکھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اب ہم پر ٹیکس لگائو۔ یہ مطالبہ اس تحقیق کے بعد سامنے آیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد ویلتھ ٹیکس کی مد میں 25 کھرب 20 ارب ڈالرز ادا کرسکتے ہیں۔ یہ رقم دنیا کے ہر فرد کے لیے کوروناوائرس ویکسین فراہم کرنے کے ساتھ 2.3 ارب افراد کو غربت سے باہر نکالنے کے لیے کافی ہوگی۔ یہ مطالبہ عالمی اقتصادی فورم کے ڈیوس میں منعقدہ آن لائن اجلاس میں اپنے کھلے خط میں دنیا کے 102 کروڑ پتی افراد نے کیا ہے۔ جس میں ابیگیل ڈزنی بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کا موجودہ ٹیکس نظام درست نہیں ہے کیوں کہ یہ جان بوجھ کر امیر کو امیر ترین بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے تمام امیر افراد ٹیکس میں اپنا درست حصہ ادا کریں۔ خط میں تجویز دی گئی ہے کہ جن افراد کی دولت کی مجموعی مالیت 50 لاکھ ڈالرز سے زائد ہے ان پر 2 فیصد، جن کی 5 کروڑ ڈالرز سے زائد ہے ان پر 3 فیصد اور 1 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے حامل کروڑ پتی افراد پر 5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے۔

یورپ سے سے مزید