• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس بک پرانسانی حقوق کے معاملات پر جان بوجھ کر پردہ ڈالنے کا الزام

نیویارک(نیوز ڈیسک) فیس بک کے سابق ملازم فرانسس ہوگن اور راز افشا کرنے والی دیگر نامور شخصیات نے فیس بک سے مطالبہ کیا ہے کہ طویل عرصے سے منتظر بھارت پر اپنے اثرات کے حوالے سے رپورٹ جاری کرے، ان لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فیس بک جان بوجھ کر ہیومن رائس کے معاملات پر پردہ ڈال رہی ہے۔ گزشتہ روز تقریباً 20 اداروں نے فرانسس ہوگن اور صوفی زینگ کے ہمراہ وہسل بلوئرز کے ایک گروپ کے ساتھ مل کر فیس بک کے نائب صدر برائن بولانڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے ہیومن رائٹس کے حوالے سے رپورٹ کے مندرجات جاری کیے جائیں۔ دہلی منارٹیز کمیشن کے سابق چیئرمین ظفر الاسلام خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک پر بھارتی مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز مواد کی وجہ سے بھارتی مسلمان بے یار و مددگار ہو کر رہ گئے ہیں۔ فیس بک کے ناقدین کی جانب سے منعقد کی گئی پریس بریفنگ میں بات کرتے ہوئے ظفر الاسلام نے کہا کہ تھا کہ بھارتی مسلمانوں کی آواز بند کی گئی ہے۔
یورپ سے سے مزید