• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک عمران خلیل کو او پی سی برطانیہ کا ترجمان مقرر کردیا گیا

مانچسٹر(ہارون مرزا) پاکستان تحریک انصاف برطانیہ کے نائب صدر ملک عمران خلیل کو او پی سی برطانیہ کاترجمان مقرر کر دیا گیا، مخدوم سید طارق محمود الحسن مشیر برائے اوورسیز و ہیومن ریسورسز نے ملک عمران خلیل کی تارکین وطن کیلئے لازوال خدمات کے اعتراف میں انہیں اہم ذمہ داری سونپ دی، ملک عمران خلیل برطانیہ میں او پی سی کے اعزازی سپوکس پرسن کے طور پر اپنی خدمات پیش کرینگے۔ سیاسی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ملک عمران خلیل اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنی سابقہ روایات برقرار رکھتے ہوئے محنت اور ایمانداری سے فرائض نبھائیں گے۔ نومنتخب سپوکس پرسن ملک عمران خلیل نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور مخدوم سید طارق محمود الحسن مشیر برائے اوورسیز و ہیومن ریسورسز کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے بھر پور جدوجہد کرونگا ۔قائدین نے جو ذمہ داری مجھے سونپی ہے خداوند کریم کے فضل سے انہیں بخوبی نبھانے کی کوشش کرونگا ‘ تارکین وطن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے سمیت اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بنوں گا، انکے مسائل دہلیز پر حل کرانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔
یورپ سے سے مزید