• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانگ مارچ میں پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف بھرپور شرکت کریگی، نیاز خاصخیلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پیرامیڈیکل اسٹاف ڈسٹرکٹ ساوتھ کی جانب سے شہید ذولفقار علی بھٹو کی 94 سالگرہ پر جوش طریقے سے منائی گئی جس میں پیپلز پارٹی کی رہنماشمیم ممتاز کا کہنا تھا کہ یہ نااہل حکومت تھوڑے دنوں کی مہمان ہے ۔یہ لانگ مارچ نیازی حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں انشاللہ 2023 میں نیا وزیر اعظم بلاول بھٹو ہوگا۔پاکستان پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف کراچی ڈویژن کے صدر نیاز احمد خاصخیلی کا کہنا تھا کلانگ مارچ میں پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف بھرپور شرکت کرے گی ، آج بھی پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمارے کارکنان کو شہید زولفقار علی بھٹو کی سالگرہ منانے کی سزا دی جا رہی ہیں ڈسٹرک سینٹرل ڈسٹرک ویسٹ میں سالگرہ کا پروگرام کرنے پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے لوگوں کو شو کاز نوٹس یاپھر ان کے تبادلے کیے جارہے ہیں۔ انہوںنے پاکستان پیپلز پارٹی کے اعلی قیادت سے اپیل کی کہ ایسے تمام آرڈر کینسل کئے جائیں۔ اس موقع پرخلیل ہوت، فرازاحمد خاصخیلی،سید سہیل عابدی اقبال کاکڑ أصف خان پاکستان پیپلزپیرا میڈیکل اسٹاف کے مرکزی صدر قیوم خان مروت۔ انفارمیشن حنیف اعوان صوبائی صدر اسد اللہ سامٹیو انفارمیشن حضرت کلام خان اور دیگر نے شرکت کرکے قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی سالگرہ کا جوش وخروش سے کیک کاٹا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید