• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب(این آئی سی وی ڈی) میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز اور نرسز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی، تمام متاثرہ ڈاکٹرز اور نرسز کو گھر میں قرنطینہ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ کے سب سے بڑے دل کے اسپتال قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ڈاکٹرز اور نرسز کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، قومی ادارہ برائے امراض قلب کے 41 ڈاکٹرز اور نرسز میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، جس میں مختلف شعبے میں کام کرنے والے 33 ڈاکٹر اور 8 نرسز شامل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید