• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان عوام کی فوری مدد نہ ہوئی تو وہ فاقوں سے مرجائیں گے، وزیراعظم

اسلام آباد (خبرایجنسی،مانیٹرنگ نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کو فوری انسانی ریلیف فراہم کرے،جنہیں شدید غذائی قلت کا سامنا ہے،اگرافغان عوام کی فوری مدد نہ ہوئی تو وہ فاقوں سے مر جائیں گے۔

ہفتہ کوایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کے لئے یہ فوری نوعیت کا معاملہ ہے اور اقوام متحدہ کے متفقہ طور پر اپنائے گئے پرنسپل آف رسپانسبلٹی ٹو پروٹیکٹ (پی 2پی)کے تحت غذائی قلت کا شکار لاکھوں افغانیوں کو فوری انسانی ریلیف کی فراہمی ان کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اعظم نے پیغام کے ساتھ غیرملکی اخبار میں چھپنے والی ایک نیوز اسٹوری بھی ٹیگ کی جس میں سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن برائون کا لکھا ہواایک آرٹیکل ہے جس میں انہوں نے برطانوی فارن سیکرٹری لز ٹورس سے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے لئے ساڑھے 4 ارب ڈالرز جمع کرنے کے لئے ڈونر کانفرنس بلائیں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگرخوراک کا فوری انتظام نہ کیا گیا تو 2 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کو غذائی قلت کا سامنا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو اس کام میں لیڈ کرنی چاہیئے تاکہ افغانیوں کی امداد کی جاسکے۔

اہم خبریں سے مزید