• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی ملک توڑنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، خالد مقبول

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ہفتے کوایم کیو ایم کے مر کز بہادرآباد پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی 1970 کے ایجنڈے جس کے تحت ملک توڑا تھا اسی پر عمل پیرا ہیں اور اس ہی پر سیاست کررہی ہیں ، ٹنڈو الہیار میں ہمارے کارکن کو شہید کردیا گیا،نام نہاد قوم پرستوں کا ٹاسک ہی یہی تھا کہ سندھ میں آباد مہاجر اور سندھیوں کے درمیان نفرت پیدا کی جائے اور سندھ فسادات کی لپیٹ میں رہے،اگرایوان اور عدالتیں ہمارے معاملے سے لاتعلق ہیں تو ہمارے پاس واحد حل عوام رہ جاتی ہیں ۔ ایم کیو ایم پاکستان سندھو دیش کے حامی قوم پرستوں کے سامنے مضبوط دیوار ہیں اور جب تک ایک مہاجر بھی زندہ ہیں نہ اس ملک پہ آنچ آنے دینگے اور نہ ہی سندھو دیش کے حامی قوم پرستوں کو کامیاب ہونے دینگے ، ٹنڈو الہیار میں ہماری مائوں، بہنوں پر لاٹھی اچارج اور شیلنگ کی جارہی ہیں، ایک مہاجر نوجوان ایم کیو ایم کا کارکن اور چھ معصوم بیٹیوں کے واحد کفیل با پ کو کمراہ عدالت میں پولیس کی پشت پناہی سے قوم پرست جماعت کے دہشت گردوں نے شہید کردیا۔

اہم خبریں سے مزید