لاہور(خصوصی نمائندہ)چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے مری کا دورہ کرکے برفباری سے پہلے انتظامات کا جائزہ لیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے مری میں قائم کنٹرول روم کا بھی اچانک دورہ کیا ۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے انتظامیہ، پولیس اور دیگر سکیورتی اداروں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔