• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

164 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد عورت سمیت گروہ کے 2کارندے گرفتار

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) اے این ایف انٹیلی جنس نے اے این ایف لاہور کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہو ئےکالا شاہ کاکو ٹول پلازہ کے قریب کار سے 164 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی ۔برآمد شدہ منشیات میں 144 کلوگرام چرس اور 20.400 کلوگرام افیون شامل ہے۔ تلاشی لینے پرکار سے 120 پیکٹ چرس اور 17 پیکٹ افیون برآمد ہوئی۔دورانِ کارروائی ایک عورت سمیت بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار۔ملزمان میں لاہور کے رہائشی قیصر گلزار اور مقدس الیاس عرف بلو شامل ہیں۔گروہ کے ارکان منشیات پشاور سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں اسمگل کرتے ہیں۔ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید