• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سطح پر مسلمانوں پر مظالم کیخلاف آئی ایس او کا احتجاج

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) عالمی سطح پر مسلمانوں پر مظالم کیخلاف امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ڈویژن کے زیر اہتمام اتوار کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکی پرچم پائوں تلے روندتے کے بعد نذر آتش بھی کیا۔ علامہ ظہیر الحسن کربلائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم احتجاج کرنے ہر مجبور ہیں، یمن میں مسلمانوں کے ساتھ مظالم ہو رہے ہیں‘ آج آئی ایس او کے کارکن یمن کی آواز بنے ہیں، انہوں نے کہا کہ آل یہود اور پارلیمان میں بیٹھے ایجنٹوں کیخلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ ایوانوں میں بیٹھے حکمرانوں سمیت کسی کی بھی خوشنودی نہیں کرتے۔ مظاہرین نے کہا کہ ظلم کیخلاف آواز بلند نہ کرنے والوں کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ 2015ء سے ظلم جاری ہے‘ ننگے پیر استعماری طاقتوں کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کا اجلاس بلا کر افغانستان پر تو بات کی جاتی ہے مگر یمن پر نہیں کی جاتی۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے مطالبہ کیا کہ یمن کے لوگوں کو ادویات اور خوراک کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ بھی اپنا کردار ادا کرے۔
اسلام آباد سے مزید