کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی، مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ،مولوی عبدالولی، ضلع پشین کے امیرمولوی انور،مولوی عبدالغفار،ملاعطااللہ ملنگ، قاری عبدالسلام، مولوی محمدنبی، سعیدگل ودیگرنے کوئٹہ کراچی شاہراہ پرٹریفک حادثے میں پشین حرمزی شنغری کے سیدفریداللہ کی اہلیہ ہمشیرہ سمیت پانچ افراد کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کوئٹہ شاہراہ سنگل ہونے کی وجہ سے خونخوارشاہراہ کی شکل اختیارکرگئی جس میں درجنوں افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو رہے ہیں ۔صوبے کی برسراقتدارآنیوالی جماعتوں کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے بلوچستان کی عام شاہراہوں پرروزانہ درجنوں افرادزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جبکہ ان دلخراش واقعات پر ہمارے ارباب اقتدار و اختیار کاوطیرہ صرف افسوس کے بیانات تک محدود ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام نظریاتی غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔