• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ، 13پلیئرز کے منفی ٹیسٹ پر میچ جاری رہیگا، پلیئنگ کنڈیشنز جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2022 کی پلیئنگ کنڈیشنز کا اعلان کردیا ۔ ساتویں ایڈیشن کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں کی گئی ہے ،نئی ترامیم کے مطابق کسی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت پر مذکورہ ٹیم ٹیکنکل کمیٹی کی اجازت سے ریزرو پول میں موجود کسی بھی کھلاڑی کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرسکتی ہے۔ ٹیم کے کم ازکم 13 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آجائیں تب بھیمیچ نہیں روکے گا۔ ایک ایمرجنگ کرکٹر سمیت پلیئنگ الیون میں کم از کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 8 مقامی کھلاڑی شامل ہوسکتے ہیں ۔تاہم کوویڈ 19 کا شکار ہونے کی صورت میں ٹیم کو 11 کے 11 مقامی کھلاڑیوں کو بھی میدان میں اتارنے کی اجازت ہوگی ۔ فیلڈنگ سائیڈ پر لازم ہے کہ وہ اننگز کے انیس اوورز مقررہ وقت میں مکمل کرے بصورت دیگر میچ کے آخری اوور کے لیے اس ٹیم پر 30 یارڈ کے سرکل کے باہر ایک کھلاڑی کم کھڑا کرنے کی شرط لاگو ہوگی۔ پی سی بی نےفائنل کے لیے ایک دن ریزرو رکھا گیا ہے۔ ریزرو ڈے پر بھی میچ مکمل نہ ہوسکا تو 30 لیگ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر اوپر رہنے والی ٹیم کو چیمپئن قرار دیا جائےگا۔ جبکہ ٹی وی امپائربولر کی نوبال دیکھے گا۔

اسپورٹس سے مزید