• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شروعات شہزادا کبر نے کی ہے، اب لمبی قطاریں لگیں گی، اپوزیشن

کراچی، اسلام آباد (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر احتساب شہزاد اکبر کے استعفے پر ردعمل میں اپوزیشن کا کہنا ہے کہ شروعات شہزاد اکبر نے کی ہے، اب لمبی قطاریں لگیںگی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے شہزاد اکبرکے استعفے پر طنز کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایک دن ایسا ضرور آتا ہے جب آپ کے جھوٹ آپ ہی کو نگل جاتے ہیں۔ مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ شہزاد اکبر تو ذہین شخص نکلے، صحیح وقت پر کشتی سے چھلانگ لگا رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سعید غنی نے کہا کہ ڈوبتے ہوئے جہاز کو دیکھ کر چوہوں نے چھلانگیں لگانا شروع کردی ہیں، شروعات شہزاد اکبر نے کی ہے اب لمبی قطاریں لگیں گی۔ مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر نے اپنی حکومتی ذمہ داریاں نبھاتے وقت ملکی وسائل کو ضائع کیا۔ مرزا شہزاد اکبر کی استعفے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف اور انکی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب نے قومی وسائل کو برباد کرنے کے بعد استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں مزید لکھا کہ ’ہمیں ہمیشہ سے پتہ تھا کہ یہ ناکام ہوں گے۔ صحیح وقت پر کشتی سے چھلانگ لگارہے ہیں، شہزاد اکبر تو ذہین شخص نکلے۔‘

ملک بھر سے سے مزید