• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکی گور،مند ٹرانسمیشن لائن سے مکران کو بجلی کی فراہمی جاری ہے،کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق 132Kv جیکی گور۔مند ٹرانسمیشن لائن سے مکران کو بجلی کی فراہمی جاری ہے اوراب ہمسایہ ملک ایران کی جانب سےصرف30 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جسکے باعث70میگاواٹ کی برقی قلت پیدا ہوگئی ہے اس برقی قلت کو پورا کرنے کے لیئے مکران کے تینوں اضلاع میں اضافی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ جلد ایران کی جانب سے مکران کے علاقوں کے لیئے بجلی کی سپلائی 100میگاواٹ کر دی جائے گی جسکے بعد صورتحال معمول پر آنے سے مکران کے تینوں اضلاع کے تمام علاقوں میں اضافی لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ بروز ہفتہ صبح 9:34 منٹ ہمسایہ ملک ایران کی جانب سے132kV جیکی گور مین ٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے سلسلے میں بجلی کی فراہمی بندکیا گیا تھا جسکے نتیجے میں مکران کے تینوں اضلاع کے مند ، تْمپ ، تربت،ہوشاب ، پنجگور،پسنی ،اورماڑہ ،جیونی ،گوادرانڈسٹریل ،گوادر ڈیپ سی پورٹ اور گوادر گرڈاسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

کوئٹہ سے مزید