• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ،شہزاد اکبر کیطرح عمران بھی رخصت ہونگے ، امیر مقام

پشاور (وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخواکے صدر انجینئرا میر مقام نے کہا ہے کہ " ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے " مگر دیر سے، شہزاد اکبر کی طرح ان کالیڈر عمران نیازی بھی بہت جلد رخصت ہو نگے ، شہزاد اکبر کو استعفے کے ساتھ قوم سے معافی بھی مانگنی چاہئے کیونکہ انہوں نے جھوٹے مقدمات کے ذریعے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا ہے بیرونی دُنیا میں ملک کا وقار ختم کر دیا، احتساب کو سیاسی انتقامی صورت میں رائج کیا چوروں کو کھلی چھٹی دی، رشوت کا بازار گرم کیا، جھوٹ پہ جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کیا ابھی قوم کو سمجھ آ گئی ہے کہ اصل چور کون اور قوم کا ہمدرد کون ہے انشاء اللہ قوم آئندہ الیکشن میں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کو کامیاب کرائے گی، وہ پشاور میں کرم ایجنسی، پشاور، بونیر اور مختلف اضلاع کے وفود سے بات چیت کر رہے تھے دریں اثناء صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان سے اُن کے خالہ کی وفات پر تعزیت بھی کی اور ان کے آبائی گاؤں سفید ڈھیرئی پشاور گئے، صحافیوں سے بات چیت میں انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ پارٹی تھوڑی دیر سے شروع ہوئی ہے شہزاد اکبر کی طرح ان کا لیڈر بھی بہت جلد رخصت ہونے والا ہے، ملک و قوم کو معاشی طور پر مفلوج کرنے والوں کو قوم سے معافی مانگنی چاہئے اور کرسی اقتدار کی چھوڑ نی چاہئے۔
پشاور سے مزید