• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور سیز پاکستانی عمران خان کی پالیسی کا بنیادی ستون ہیں،طارق محمود الحسن

بارسلونا(جواد چیمہ)اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی گزشتہ کارکردگی دیکھتے ہوئے مخدوم سید طارق محمود الحسن کو وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بطور معاون خصوصی برائے اوورسیز افیئرز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی اہم ترین ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اس ذمہ داری کے ملنے پر پی ٹی آئی اسپین کےصدر پی ٹی آئی محمد شیراز بھٹی،جنرل سیکرٹری عبدالصبور،میاں عمران تبسم ، سید فریاد حسین شاہ نے مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمیں امید ہے کہ جس طرح مخدوم سید طارق محمود الحسن نے رات دن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں کام کیا اور اوورسیز پاکستانیوں کو ایک پہچان دی، اسی طرح اب وہ وزیراعظم عمران خان کی اعتماد پر بھی پورا اتریں گے۔ اس موقع پر مخدوم سید طارق محمود الحسن سے ٹیلی فون پرپی ٹی آئی اسپین کی قیادت نےگفتگو کرتے ہوئے مبارک باد دی اور بارسلونا آنے کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا اور کہا کہ وہ جلد اسپین میں اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا تقریباً ایک کروڑ اوورسیز پاکستانی پاکستان کی سب سے بہترین ایکسپورٹ ہیں، جن کی اکثریت کے دل تحریک انصاف کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن میں بیرون ملک پاکستانی، ان کی پالیسی کا بنیادی ستون ہیں۔ میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن اور مشن کی تکمیل کے لیے بھر پور کردار ادا کرونگا اور دنیا کے 160 ممالک میں بسنے والے ایک کروڑ پاکستانیوں کی خدمت کے لیے وفاق پاکستان کی تمام وزارتوں سے تعاون یقینی بناؤں گا۔
یورپ سے سے مزید