• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بینکنگ محتسب پاکستان نے سال ۲۰۲۱کے دوران بینک صارفین کی32592؍ شکایات کو نمٹایا۔سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بینکنگ محتسب نے گزشتہ سال بینکوں کے کھاتہ داروں کو 70؍ کروڑ 90؍ لاکھ روپے کی زرتلافی کی ادائیگی ممکن بنائی،رپورٹ کے مطابق بینکنگ محتسب کے اپنے ادارے کی ویب سائٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ایک منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے۔اس منصوبے کے تحت ویب سائٹ پر عوام کےلئے شکایت درج کرانے کا ایک پورٹل بھی شامل ہو گا۔بینکنگ محتسب جون 2022میں ایک ایس ایم ایس سروس بھی متعارف کرائے گا جس کے ذریعے شکایت کنندگان اپنی شکایت کے بارے میں تازہ ترین صورتِ حال سے باخبر رہیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید