• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے بڑھتے واقعات تشویشناک ہیں‘ جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جے یو آئی کوئٹہ کے ترجمان عبدالغنی شہزاد نےالحافظ سویٹس اینڈ بیکرز اسپنی روڈپر ڈکیتی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلح افراد نقدی‘ موبائل کارڈزاوردیگرقیمتی اشیاء لوٹ کر آسانی کے ساتھ فرارہوگئے جو حکومت ‘ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوںنےمطالبہ کیاکہ عوام کوتحفظ فراہم کرکے ملزمان کو گرفتارکیاجائے۔