• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکام ریلوے کی نجکاری کا چورن بیچنے میں لگے ہیں‘ سابق سیکرٹری جنرل ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن

ملتان (سٹاف رپورٹر)سابق مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن سید شجاعت حسین نےاپنے بیان میں کہا کہ جتنی محنت ریلوے کو آؤٹ سورس یا ریلوے کمرشل مینجمنٹ کو برا کس کے حوالے کرنے کے قوانین بنانے پر کی جا رہی ہے اگر اس کی 50فیصد ریلوے کو چلانے کے لئےکی جاتی تو آج مثبت نتائج عوام کے سامنے ہوتے،اگر ریلوے کو رواں دواں رکھنا ہے تو اس کے اخراجات میں کمی کے لئے عملی اقدامات کرنے ہونگے، کمرشل بنیادوں پر ریلوے بلڈنگز،گاڑیو ں ریلوے اراضی سے کروڑوں کی سالانہ آمدنی ہوسکتی ہے ، مگرارباب اختیارریلوے کی نجکاری یا آؤٹ سورسنگ کا چورن بیچنے میں لگے ہوئے ہیں۔
ملتان سے مزید