• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دریائی گھوڑوں کی آواز سے متعلق حیران کُن انکشافات

دریائی گھوڑوں کو ناصرف جانوروں کی دُنیا میں سب سے زیادہ غیر دوستانہ مخلوق سمجھا جاتا ہے بلکہ انہیں سب سے زیادہ شور مچانے والی سمندری مخلوق بھی تصور کیا جاتا ہے لیکن اب ماہرین نے ان کی آواز سے متعلق حیران کُن انکشافات کیے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افریقا کے نیچر ریزور میں فرانس کی سینٹ ایٹینی یونیورسٹی کی جانب سے دریائی گھوڑوں پر نئی تحقیق کی گئی ہے جس سے معلوم ہوا ہے کہ دریائی گھوڑے اپنی آواز کے ذریعے اپنے دوست اور اپنے دشمنوں میں فرق کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تحقیق سے پتا چلا کہ دریائی گھوڑے اپنی منفرد آواز کی بنیاد پر اپنے دوستوں کو دشمن کے خطرے سے خبردار کرتے ہیں۔

پروفیسر نکولس مییتھیون نے بتایا کہ دریائی گھوڑے اونٹ کی طرح چیخنے چلانے، خرخراہٹ اور  بلبلانے کے ساتھ سانس لینے کی آواز نکال سکتے ہیں اور انہی آوازوں کی بنیاد پر وہ اپنے دوست اور دشمن کی شناخت کرتے ہیں۔

تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا کہ دریائی گھوڑے اپنے سفر کے دوران کسی بھی خطرے کی صورت میں ’ویز ہونکس‘ کے ذریعے اپنے ساتھیوں کو خطرے کا سگنل بھیجتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید